لاہور ،کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی نے چیف سلیکٹر کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی کا پی سی بی بھی چھوڑنے کا اعلان،بابر اعظم کے پائوں سے زمین بھی نکال دی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی بھی چھوڑ دی ہے۔ساتھ میں پاکستان کے کپتان ںابر اعظم کے پائوں سے زمین نکال دی ہے۔ایک زبردستی فیصلہ کا بھی اعتراف کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے بوم بوم آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور رکن شکیل شیخ کو آگاہ کیا ہے کہ میں منیجمنٹ کمیٹی کے لئے دستیاب نہیں ہوں،اسی طرح پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے لئے بھی وقت نہیں ہے۔اس لئے چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام نہیں کروں گا ۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کے سلگتے مسئلہ پر آواز نکال دی۔کہتے ہیں کہ ٹی 20 کا کپتان الگ ہونا چاہئے۔ون ڈے اور ٹیسٹ کا کپتان ایک ہونا چاہئے
یوں انہوں نے ملک میں قریب ایک ماہ سے جاری ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کی ہے،جن میں بابر سے ایک فارمیٹ کی کپتانی واپس لئے جانے کی کوششیں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے بابر اعظم کے اس گلہ اور غصہ کی بھی تصدیق کی کہ شان مسعود کو نائب کپتان بناتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔
ساتھ ہی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر کو کپتان کے طور پر اپنے آپ کو بہتر کرنا ہوگا،شان مسعود کو نائب کپتان نجم سیٹھی کے کہنے پر بنایا تھا۔