| |

آئی سی سی لٹ گئی،آن لائن فراڈ،امریکا میں تحقیقات

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی لٹ گئی،آن لائن فراڈ،امریکا میں تحقیقات۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔آن لائن واردات ہوئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق امریکا میں تحقیقاتی اداروں سے مدد لے لی گئی ہے۔

شاہد آفریدی کا پی سی بی بھی چھوڑنے کا اعلان،بابر اعظم کے پائوں سے زمین بھی نکال دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک آن لائن فراڈ کا شکار ہو گئی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے دھوکہ دہی کے ذریعے 2.5 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ورلڈ گورننگ کے دبئی دفتر کے عہدیداروں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔یہ رپورٹ کرک بز نے جاری کی ہے۔ امریکہ میں مقیم ایک ذریعہ سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔چونکہ آئی سی سی حکام اب امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مصروف ہیں، وہ اس معاملے پر چپ سادھے ہوئے ہیں لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجموعی طور پر 2.5 ملین ڈالر کی رقم دھوکہ دہی کے متعدد واقعات کا نتیجہ ہے۔ یہ آئی سی سی کے دبئی آفس میں چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) اور ان کے محکمہ کے زیرتحت آتاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *