عمران عثمانی کی رپورٹ
آئی سی سی سالانہ ایوارڈز،ونرز کا اعلان کب،کون شامل،مکمل تفصیلات۔کرکٹ فینز کو شدت سے انتظار ہے کہ آئی سی سی سالانہ کلینڈر 2022 کے ونرز اور سال کی بہترین ٹیموں کا اعلان کب کرنے والا ہے۔نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی اس نے مختلف ایام میں کیٹگریز کے ساتھ مقابلے میں شامل پلیئرز کے نام جاری کئے تھے لیکن تاحال اعلان نہیں ہوا۔
اب تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ ونرزکا اعلان کل پیر 23 جنوری سے شروع ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق بے انتنہا ووٹنگ اور میڈیا نمائندگان کی شرکت کے باعث وقت لگ رہا ہے۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔مینز و ویمنز کرکٹ پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔سر گیری سوبرز ٹرافی اور راچل فلنٹ ٹرافی سمیت 13 کیٹگریز شامل ہیں۔آئی سی سی سال 2022 کی 5 بہترین ٹیموں کا اعلان بھی کرے گی۔
آئی سی سی اس اعلان کو 2 روز میں مکمل کرے گی،آغاز 23 جنوری سے ہوگا۔پیر 23 جنوری کو آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹیمیں جاری ہونگی۔ان میں آئی سی سی ون ڈے آف دی ایئر مینز،ویمنز،آئی سی سی ٹی 20 آف دی ایئر مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے ساتھ سال کی ٹیسٹ ٹیم سامنے آئے گی۔یہ کام 23 اور 24 جنوری کو ہونگے۔25 جنوری سے 13 انفرادی ایوارڈز ونرز کا اعلان ہوگا۔26 جنوری کو بہترین ون ڈے،ٹیسٹ،ٹی 20 پلیئرز سمیت دیگر ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔
آئی سی سی سالانہ ایوارڈز،ونرز کا اعلان کب،کون شامل،مکمل تفصیلات۔شیڈول کے مطابق 23 جنوری کوٹیمیں سامنے آئیں گی۔24 جنوری کو بھی ٹیمیں جاری ہونگی۔25 جنوری کو فارمیٹ کےا عتبار سے بہترین پلیئرز سامنے آئیں گے۔26 جنوری کو بڑے ایوارڈز سامنے ہونگے،جن میں سر گیری سوبرز فیلڈ ٹرافی شامل ہے۔
سرگیری سوبرز کے لئے پاکستان کے بابر اعظم شامل ہیں۔مینز ٹیسٹ کرکٹرز لسٹ میں پاکستان کا کوئی پلیئر نہیں۔ون ڈے پلیئرز میں بابر اعظم کا نام ہے۔ٹی 20 میں محمد رضوان اور ندا ڈار کا نام ہے۔