بلوم فاؤنٹین ،کرک اگین رپورٹ
پروٹیز نے انگلینڈ کے منہ سے فتح چھین لی۔ایسے انداز میں شکست دی کہ انگلش کیمپ میں سناٹا چھا گیا ۔299 اسکور کے تعاقب میں ایک موقع پر 4 وکٹ پر 222 اسکور تھا۔100 بالز پر 77 اسکور تھے لیکن پھر انگلش ٹیم کو چکر آگیا ۔ٹیم 27 رنز سے ہارگئی۔
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کا ڈیٹھ ورنٹ جاری کردیا،ویسٹ انڈیز کو پہلی بڑی دھمکی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست داخلہ میں پروٹیز کیریبین کے پیچھے پڑ گئے۔انگلینڈ نپہلا ایک روزہ میچ جیت کر بھی ہارا اور 3 میچز کی سیریز میں خسارہ میں چلاگیا۔
بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 298 اسکور کئے۔اننگ کی خاص بات ڈیئر ڈوسین کی سنچری تھی۔111 کی اننگ کھیل گئے۔ڈیوڈ ملر نے 56 کی اننگ سجائی ۔22 ماہ بعد واپسی کرنے والے انگلش پیسر جوفرا آرچر نے 10 اوورز میں 81 رنز کی مار کھائی۔محض ایک وکٹ ملی۔سام کرن نے 9 اوورز میں صرف 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلینڈ کو 146 رنز کا اچھا آغاز ملا۔ڈیوڈ ملان 59 رنز بناکر گئے تو پروٹیز کو بین ڈکٹ 3 اور ہیری بروک صفر کے تحفے جلد مل گئے۔196 کے مجموعہ پر جیسن رائے کی اہم وکٹ گری۔وہ 91 بالز پر113 رنز کی اننگ،شاندار سنچری کے ساتھ لوٹے تو بھی انگلش کیمپ مطمئن تھا۔اسکور 222 ہوگیا تھا۔100 بالز باقی تھین۔6وکٹ ہاتھ میں تھے۔ایسے میں اگلے 12 رنز میں معین علی 11 اور کپتان جوس بٹلر 36 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو اسکور 6وکٹ پر 234 تھا۔یہاں میزبان ٹیم حاوی لگی۔ڈیوڈ ویلی بھی 8 رنز کرکے گئے تو اسکور 250 ہوا تھا۔سسانڈا مگالا اور اینرچ نورتج چھارہے تھے۔9ویں وکٹ بھی 267 پر تمام ہوئی۔پھر 271 اسکور پر اننگ تمام ہوئی۔جنوبی افریقا 27 رنز سے جیت گیا۔انگلش اننگ کی 34 بالز باقی تھیں۔
اینرچ نورتج نے 62 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔مگالا نے 3 آئوٹ کئے ۔