لکھنو،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ میں کیسے تبدیل ہوگئی،بھارت اور نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی 20 میچ کھیل کر بتادیا،دکھادیا۔اتوار کو لکھنو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں کچھ ایسا ہی ہوا۔دونوں اننگز پر ایسا ہی جمود تھا،جیسے کسی نے ہاتھ پائوں باندھ دیئے ہوں۔
نیوزی لینڈ ٹیم پہلے کھیل کر پورے 20 اوورز کھیل گئی۔8 وکٹ گنواکر بھی 100 اسکور نہ کرسکی۔اننگ 99 اسکور تک ہی محدود ہوگئی۔کپتان مچل سینٹنر23 بالز پر 19 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ارشدیپ سنگھ نے 7 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،وہی سب سے کامیاب تھے۔
جواب میں بھارتی اننگ ایسے تھی جیسے ہاتھ ،پائوں سب ساقط ہوں۔حد سے زیادہ احتیاط اور سست روی سے تعاقب کیا،یہی وجہ ہے کہ اس کے پاس آخر تک وکٹیں رہیں۔شبمان گل 11 اور ایشان کشن19 اور واشنگٹن سندر 10 کرسکے۔سوریا کمار یادیو اور ہردک پانڈیا آخر تک فائٹ کرتے پائے گئے۔12 بالز پر 12 اسکور بنانا بھی مشکل لگ رہا تھا لیکن کوشش جاری رکھی۔آخری 6 بالز پر 6 اسکور تھے۔آخری 2 بالز پر 3 اسکور۔رن آئوٹ،کیچ چانسز سب ضائع جارہے تھے۔کیوی ٹیم جیت کے لئے پرعزم تھی۔سنسنی خیزی جاری رہی۔
بلیئر ٹکنر آخر کار ناکام رہے۔سوریا کمار یادیو نے ایک بال قبل چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو6 وکٹ کیجیت دلوادی۔سوریا26 اور ہردک پانڈیا 15 پر ناقابل شکست تھے۔یوں 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر بھی ہوگئی۔