سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Image by cricinfo
آسٹریلین ٹیم بھارتی دورے پر روانہ،بھارت کے دھوکے پر وام اپ میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھارت کے طویل دورے کے لئے منگل کی صبح سڈنی سے بھارت کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔دورے میں 4 ٹیسٹ میچزہیں۔
انکشاف ہوا ہے کہ ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلیا نے خود ہی وارم اپ میچ کھیلنے سے انکار کیاہے۔اس پر حال ہی میں سابق کپتان مائیکل کلارک نے کڑی تنقید کی ہے۔اس کا جواب اب سٹیون سمتھ نے دیا ہے۔
سٹیون سمتھ نے بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ چالاکی دکھاتاہے،غیرضروری پچز پر پریکٹس میچ کرواتا ہے اور پھر جب ٹیسٹ میچ آتا ہے تو پچ اور ہوتی ہیں۔2017 کے آخری دورہ بھارت میں بھی یہی کچھ ہوا تھا۔اس سے ہم سیریز 1-2 سے ہارگئے تھے۔
آسٹریلیا کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ہندوستان میں پریکٹس وکٹیں کم از کم اس بات کی آئینہ دار ہوں گی کہ انہیں ٹیسٹ میچوں میں کیا حاصل ہونے کا امکان ہے۔اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا نے یقین نہ کیا ہے۔
سمتھ کہتے ہیں کہ ہم نے سڈنی کی اسپن پچزپرپریکٹس کی ہے۔ہم تیار ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے ناگ پور میں کھیلاجائے گا۔