| | | | |

نسیم شاہ کو نقل اتارنے کی کوشش مہنگی پڑی،اعظم خان نے دھکے دے مارے،غصہ

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

نسیم شاہ کو نقل اتارنے کی کوشش مہنگی پڑی،اعظم خان نے دھکے دے مارے،غصہ۔بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں میں فن یا سنجیدہ ٹکرائو۔ایک جانب سے مذاق کا تاثر۔دوسری طرف سے دھکے اور سنجیدہ چہرہ۔سوشل میڈیا پر صورتحال دلچسپ ہے۔

منگل کو سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں جب کومیلا وکٹورینز اور کھنا ٹائیگرزکا میچ تھا تو کھلنا کی طرف سے اعظم خان بیٹنگ کے لئے آئے۔اب وہ خاصا وجود رکھتے ہیں۔اچھے خاصے چوڑے ہیں۔جسامت پھیلی ہے تو نسیم شاہ جو فیلڈ میں تھے،اچانک نقل کرتے ان کے سامنے آگئے اور پھر ان سے ٹکرائے۔

بی پی ایل،محمد رضوان بھڑک اٹھے،مخالف ٹیم جل کر جھلس گئی

جیسے ہی ٹکرائے تو نسیم شاہ کو جھٹکا لگا لیکن پھر وہ اپنائیت میں اعظم خان سے دوبارہ چپکنے لگے تو اعظم خان نے انہیں پہلے باڈی سے دھکا دیا،پھر ہاتھ آگے بڑھا کر اپنے سے ایسے دور جھٹکا کہ جیسے کوئی الگ چیز ہی ان کی راہ میں ہو۔اس وقت نسیم شاہ جھٹکے سے دور ہوگئے ۔اعظم خان کے چہرے پر کوئی مسکراہٹ نہ تھی۔نسیم شاہ کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہورہی تھی۔اعظم خان نسیم شاہ کو جھٹک کر آگے نکل گئے۔

واقعہ مذاق میں تھا لیکن یہ یکطرفہ ہوگیا۔نسیم شاہ نے مذاق کو مذاق ثابت کرنے کے لئے ایک پھر پھر ان کی نقل ان کے پیچھے چلتے ہوئے کی۔اپنے دونوں بازو حد سے زیادہ کھول کر اعظم خان کی نقل میں چلے لیکن اس بار وہ ان کے غضب سے اس لئے بچ گئے کہ اعظم خان کی پشت ان کی جانب تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *