اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
رواں ماہ 2 بڑے کرکٹر آفیشلی شادی کے بندھن میں گرفتار ہونے والے ہیں۔شاہین آفریدی کا تو پہلے سے علم ہے کہ 3 فروری کو منزل مراد پالیں گے ۔
اب شاداب خان کی بارات اور ولیمہ کی تاریخیں اور مقامات بھی سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاداب خان کی بارات 9 فروری اور ولیمہ کی تقریب 10 فروری کو ہوگی۔جیسے ہی یہ اعلان سامنے آیا،فینز خوشی سے نہال ہیں۔
گزشتہ دنوں کرک اگین نے سب سے قبل نیوز بریک کی تھی کہ شاداب خان کا نکاح ایک بڑے کرکٹر کے ہاں ہوا ہے اور وہ ثقلین مشتاق ہیں۔ان کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا۔
شاہین آفریدی 3 فروری کو اپنی دلہن شاہد آفریدی کے ہاں سے لائیں گے۔