احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
سلیکشن کمیٹی کا اعلان،آفریدی کا استعفیٰ،مصباح کا پی سی بی کیلئے تھپڑ،بھارت کی کیویزپر سب سے بڑی جیت،کرکٹ کی کئی اہم اور نریکنگ نیوز ٹائپ خبریں موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پی سی بی رجیم کو پاکستان کرکٹ جکے لئے شرمناک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ مکی آرتھر جیسے بندے کو جز وقتی کوچ لانا پاکستان کرکٹ کے منہ پر تھپڑ مارنے کے مترادف ہے۔کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو سے بات کرتے وہ کہتے ہیں کہ اس میں ہماری کمیونٹی کا بھی قصور ہےجو ایک دوسرے کے ہاتھ پائوں کھینچتے رہتے ہیں۔
مصباح نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ اور اس کی بیوروکریسی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک لفظ شرمناک استعمال کر کے پی سی بی حکام کو ایک قسم کا بے شرمی کا طعنہ مار دیا ہے۔
ادھر شاہد خان آفریدی نے موجودہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی آفیشلی چھوڑ دی،اپنا استعفیٰ لکھ دے مارا ہے۔
پی سی بی نے بھی جوابی ایک کام کیا ہے۔اب کل وقتی سلیکشن کمیٹی بنادی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو مینز نیشنل سینئر اور انڈر 19 ٹیموں کے لیے سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کیا۔
قومی مردوں کی سینئر ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید پر مشتمل ہے اور اس کے سربراہ ہارون رشید ہیں۔
کامران اکمل قومی مردوں کی انڈر 19 ٹیم کے لیے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہیں اور ان میں توصیف احمد، ارشد خان، شاہد نذیر اور شعیب خان شامل ہیں۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا: “یہ سلیکشن کمیٹیاں ایسے افراد پر مشتمل ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور جدید کھیل کے تقاضوں کو سمجھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے مشن کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔
بھارت نے اپنی تاریخ اور ٹیسٹ ممالک کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹی 20 انٹرنیشنل فتح رجسٹرڈ کروادی ہے۔بدھ کو آحمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں اس نے نیوزی لینڈ کو 168 رنز کی عبرتناک شکست دی۔اس طرح اس نے 3 میچز کی سیریز بھی 1۔2سے جیت لی ہے۔میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔شبمان گل نے 63 بالز پر 126 کی اننگ کھیلی۔
جواب میں کیوی ٹیم 12 اوورز ایک بال پر صرف 66 رنز پر لوٹ گئی۔ڈیرل مچل نے 35 کئے۔9 کھلاڑی سنگل دیگر میں آئوٹ ہوگئے۔ہردک پانڈیا نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔