ناگ پور،کرک اگین رپورٹ
ناگ پور میں سازشی پچ کی تیاری،آسٹریلین میڈیا نے بھارتی چال پکڑلی۔آسٹریلیا کے شکار اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کیلئے بھارتی کرکٹ منیجمنٹ نے سازشی پچ کی تیاری شروع کردی ہے،اس کا انکشاف آسٹریلین میڈیا نے کیا ہے۔فاکس نیوز کے مطابق بھارتی کیوریٹرکی شرارت اور سازش ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹرز کو گھیراجائے،اس کے لئے وکٹ کے دونوں جانب ڈرامائی حرکت کی گئی ہے۔ ناگپور کی وکٹ کے صرف مرکزی حصہ کو پانی دیا گیا اور رول کیا گیا جبکہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے والے حصے کو خشک چھوڑ دیا گیا۔اس سے اسپنرز کو مدد ملے گی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیادونوں کے باہر ہونےکا امکان بھی موجود
وکٹ کے دونوں سرے پر بھی ایسا ہی کیا گیا جس میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے لیے جان بوجھ کر مشکل بنانے کی ایک چال دکھائی دیتی تھی، جس میں آسٹریلیا کے لیے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔ایک بھارتی صحافی نے تصاویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ ناگ پور پچ کے ساتھ دلچسپ سلوک۔گرائونڈ سٹاف نے وکٹ کے درمیانی حصہ کو پانی پلایا۔دونوں جانب سے اس سائیڈ کو خشک رکھا گیا،جہاں سے اسپنر بائیں ہاتھ کے بیٹرز کو نشان عبرت بناسکتے ہیں۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا میچ کل 9 فروری سے ناگ پور میں شروع ہوگا۔اس کے لئے خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔