کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اور بھارت کا روایتی ٹاکرا آج،پہلی فتح کا انتظار۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں آج ہائی وولٹیج میچ ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔کیپ ٹائون میں یہ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔گروپ 2 کا یہ اہم شو ہوگا۔بھارت فائنل کا امیدوار ہے اور پاکستانی ٹیم کے حالات سب کے سامنے ہیں۔بھارتی ٹیم کو سمریتھ مندھانا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔وہ ان فٹ ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کا بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف ریکارڈ خراب ہے۔16 باہمی ٹی 20 میچزمیں سے بھارت نے 11 جیتے ہیں۔گرین شرٹس صرف 5 میں کامیابی اپنے نام کرسکی ہیں۔ٹی20 ورلڈکپ ہسٹری میں پاکستانی ویمنز ٹیم کبھی نہیں جیتی۔تمام 3 میچزبھارت سے ہاری ہے۔اسے پہلی جیت کا آج بھی انتظار ہے۔
عاقب جاوید محمد عامر کے سر،کارکردگی کلو میٹر میں تول ڈالی
ہفتہ کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دی۔گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو7 وکٹ سے ہرادیا۔