| | | | | |

آئی سی سی رینکنگ،بھارت تینوں فارمیٹ میں نمبر ون ہوگیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی رینکنگ،بھارت تینوں فارمیٹ میں نمبر ون ہوگیا۔بھارت دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کا نمبر ون کرکٹ ملک بن گیا ہے۔دبئی سے آئی سی سی نے بدھ کو ٹیم اور پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہیں۔بھارت نے آسٹریلیا کو ناگ پور کے پہلے ٹیسٹ میں جب شکست دی تو اس کی دوسری پوزیشن تھی لیکن اب 115 ریٹنگ کے ساتھ پہلا نمبر ہوگیا ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا 111 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 106 ریٹنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔بھارت آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں پہلے ہی اول پوزیشن پر تھا۔

ڈیوڈ وارنر فوج کے حصار میں کیوں

 آئی سی سی  پلیئرز رینکنگ میں بھارتی اسپنر روی چنردن ایشون دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔پہلی پوزیشن پر موجود آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سے صرف 21 پوائنٹس ریٹنگ کا فیصلہ باقی ہے۔بیٹنگ میں مارنوس لبوشین پہلے اور سٹیون سمتھ دوسرے  ،بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *