ملتان،کراچی:کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8ڈبل ہیڈرشو،اتوار کے کڑاکے دارمیچز،بڑا اپ سیٹ متوقع،کس کے چانسز۔پی ایس ایل میں ڈبل ہیڈر شو،اتوار کو پہلے ملتان میں کرکٹ کی گھن گرج ہوگی اور پھر شام میں کراچی میں چمک دمک ہوگی۔رواں سیزن کا یہ پہلا ڈبل ہیڈر ،مصروف ترین دن ہوگا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک کی ٹاپر ٹیم ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابل ہوگا۔یونائیٹڈ نے ایک ہی میچ کھیلا ہے،2 پوائنٹس ہیں،ناقابل شکست ہیں اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔سلطانز کا چوتھا میچ ہوگا۔4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ سلطانز نے اب تک اسلام آباد کے خلاف جو 5 میچزکھیلے ہیں،ان میں مقابلہ 5-5 سے برابر ہے۔یوں ہم گرائونڈ کی اسے سبقت حاصل ہوگی۔میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔اتوار 19 فروری کو دوپہر میں 30سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوگا،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرسکتی ہے،اس لئے کہ ڈیو کے کوئی امکانات نہیں ہونگے۔سلطانز کو اپنے قلعہ میں نفسیاتی سبقت ہوگی۔
بابر اعظم قصور وار تھے یا کوئی اور،کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست
شام میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔نیشنل بنک ایرینا میں یہ میچ شام 7 بجے ہوگا۔کنگز کی 3 میچز میں 3 ناکامیاں اور قلندرزکی1 میچ میں ایک جیت خاصا نفسیاتی فرق ڈالے گی۔باہمی مقابلوں میں کنگزکو 15 میچزمیں 6-9 سے برتری ہے لیکن موجودہ حالات تباہ کن ہیں۔بظاہر کنگز کا چانس نہیں ہے لیکن یہی وقت ہے کہ ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ نتیجہ لاہور قلندرز کی شکست کی صورت میں سامنے آئے۔