اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ کی احسان اللہ کے جشن منانے کےانداز پر تنقید۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ملتان سلطانز کے بائولر احسان اللہکے جشن منانے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ 10 ویں وکٹ لینی ہو،اس کے بعد دونوں ہاتھ فضا میں رکھ کرشکار کرنے والے انداز میں کرنا پسند نہیں آیا۔جشن منانا چاہئے لیکن ہر بات کا ایک انداز ہوتاہے۔
رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جب وکٹ لیتے تھے تو ہم ان کے کندھے پر ہاتھ نہیں رکھ سکتے تھے۔وہ کہتے تھے کہ یہ میری جاب ہے۔میراکام ہی وکٹ لینا ہے تو اس انداز میں بڑھ چڑھ کر جشن منانا عجب لگتاہے۔
ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ بائولر زیادہ جب جوش دکھاتا ہے تو اسے اگلی بال پر بھی پڑتی بھی بری ہے۔یوں ایک اطمیان نہیں رہتا۔رمیز راجہ نے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن پر عدم اطمینان کیا ہے۔
ملتان کے پیسر احسان اللہ پی ایس ایل میں اب تک ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں سے ہیں۔