ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ
ملتان،رضوان کی کنگزکے خلاف یادگار سنچری،سلطانز کے 196 رنز۔پی ایس ایل 8 میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 197 رنزکا ہدف دیا ہے۔ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر سلطانز نے 10 اوورز 2 بالز پر 85 رنزکا اچھا آغاز لیا۔یہاں 33 بالز پر 51 رنزبنانے والے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود عمران طاہر کا نشانہ بنے۔اگلے 5 اوورز میں سلطانز نے بناکسی نقصان کے 39 اسکور جوڑ کر 15 اوورز میں مجموعہ 124 کردیا۔رضوان نے اس دوران 42 گیندوں پر اپنی ہاف سنچری مکمل کی۔
سلطانز کےسیٹ بیٹر ریلی روسو سے اگلے اوورز میں جارحیت کی توقع کی گئی۔روسو کے ساتھ رضوان نے بھی لاٹھی چارج کیا اور ففٹی کے بعد اگلے اسکور تیزی کے ساتھ بٹور لئے۔اگلے 3 اوورز میں 40 اسکور لئے گئے۔ٹوٹل 164 ہوگیا تھا۔اب رضوان سنچری کی جانب گامزن تھے۔
محمد رضوان نے ہوم گرائونڈ میں رواں پی ایس ایل کی دوسری اور اپنی پہلی سنچری مکمل کی،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انہوں نے 60 بالز پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔کرکٹ فینز نےبھرپور انداز میں داد دی اور ان کی سنچری کو انجوائے کیا۔آخری اوور میں روسو 21 بالز پر 29 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 62 بالوں میں 109 رنزکی دھواں دھار شراکت قائم کی۔ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 196 اسکور بنائے۔کراچی کو 197 کا ہدف دیا۔آخری 5 اوورز میں 72 اسکور بنائے گئے۔
رضوان 64 بالز پر 10 چوجوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 110 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ عمر اور ملک کو ایک ایک وکٹ ملی۔