ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سےعمران عثمانی
پی ایس ایل 8،کرکٹ کی سنسنی ملتان اتر گئی،سلطانز کنگزکو روند کر حقیقی سلطان۔پی ایس ایل 8 میں سنسنی خیز شو۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رواں لیگ کا آخری میچ پہلے میچ کی طرح انتہائی دلچسپ رہا۔کراچی کنگز اور ملتان سلطانز میں جنگ رہی۔فیصلہ آخری بال پر ہوا۔ملتان سلطانز نے نبض کو جمادینے والے تیز ترین شو میں سنسنی خیز انداز میں 3 رنز سے جیت نام کی۔پی ایس ایل 8 مین سلطانز نے کنگز کو روند کر اپنے آپ کو کنگ ثابت کردیا۔ہائوس فل تھا۔تماشائیوں کا خوشی سے برا حال تھا۔
ٹاس عماد وسیم نے جیتا۔ملتان پہلے کھیلا اور صرف 2 وکٹ پر 196 اسکور بنائے،کپتان محمد رضوان کی سنچری،64 بالز پر110 کی ناقابل شکست اننگ اہم تھی۔عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک آئوٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز نے بھی جارحانہ اور اعتماد سے پر آغاز کیا۔6 اوورز میں 72 رنزکا سٹینڈ لینے والی ٹیم کو پہلا بڑا نقصان میتھیو ویڈ کا ہوا جو14 بالز پر 20 بناکر گئے۔جیمز ونس نے سلطانز کے تختے توڑ ڈالے اور10 اوورز سے قبل اپنی ٹیم کا اسکور 105 کردیا،یہاں ونس شاندار75 رنزبناکر اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوگئے۔34 بالز کھیلیں۔6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔وہ آئوٹ ہوئے تو میچ کراچی کی گرفت سے نکلنے لگا۔کپتان عماد وسیم نے شعیب ملک کے ساتھ کوشش کی لیکن حیدر علی کے 17 بالز پر صرف 12 اور ملک کے19 بالز پر 14 رنز نے کنگز کو بیک فٹ پر کردیا۔
کراچی کو آخری 6 بالز پر 22 رنز درکار تھے۔پہلی نو بال نے گرائونڈ میں سکوت طاری کردیا،اس پر لگنے والے چھکے نے سنسنی پھیلادی۔عماد وسیم چھائے ہوئے تھے۔عباس آفردیدی دبائو میں تھے۔پھر اوپر تلے وائیڈز بال اور چھکے نے سلطانز کیمپ میں پریشانی کی لہرودوڑادی،رضوان بھی پریشان تھے لیکن پھر ایک ٹوئسٹ آیا ،4 بالز پر 7 رنز تھے کہ بال وائیڈ ہوئی،ضائع ہوئی اور بین کٹنگ 12 رنزبناکر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،پولارڈ نے اس سے قبل شعیب ملک کا بھی فیصلہ کن کیچ پکڑا تھا۔اب کراچی 2 بالز پر 6 رنزکے فاصلے پر تھا۔عباس آفریدی بائولر تھے،سنگل بنا،آخری بال پر 5 رنز باقی تھے۔عماد وسیم سامنے تھے،جیت کے لئے چھکا،ٹائی اورسپت اوو شو کےلئے چوکا درکار تھا۔سنگل بن سکا یوں عماد 47 پر ناقابل شکست رہے۔کراچی اننگ 5 وکٹ پر 193 تک محدود ہوئی۔ملتان نے 3 رنز سے میچ جیت لیا۔ایونٹ میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔کراچی کو 5 میچزمیں یہ چوتھی شکست تھی۔
خوشدل شاہ نے 25،سامہ میر نے 36 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔عباس آفریدی نے 55 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔