احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ
کوہلی کی سنچری،بھارت اورآسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہواتو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کس کا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔احمد آباد ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کے لئے آخری میچ میں جیت کو مشکل سے مشکل تربنادیا ہے۔آج چوتھے روز کا کھیل جاری ہے،جہاں سابق کپتان ویرات کوہلی نے بہت سست انداز میں بیٹنگ کرکے میچ ڈرا کرنبے کی بنیاد رکھی ہے۔آسٹریلیا کے پہلی اننگ کے اسکور 480 رنزکے جواب میں بھارت نے 5 وکٹ پر 400 رنزبنائے ہیں،دوسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔شبمین گل کے 128 رنزکے علاوہ ویرات کوہلی کی اننگ ہے۔
سری لنکا،نیوزی لینڈ ٹیسٹ دلچسپ ہوگیا،بھارت کیلئے کیا تھریٹ
کوہلی نے بہت سست بلے بازی کی ہے۔آج میچ کا چوتھا روز ہے۔ابھی تک 2 اننگزمکمل نہیں ہوئیں،جب کہ آدھے روز کا میچ ہوگیا ہے۔کوہلی نے کیریئر کی 28 ویں ٹیسٹ سنچری 241 بالز پر صرف 5 چوکوں کی مدد سے مکمل کی ہے۔وہ 100 پر کھیل رہے تھے۔
بھارت کے لئے کیا خطرہ
سری لنکا اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا بھی ایک روز باقی ہے۔اب کل 5 ویں روز اگر سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا اور کل ہی احمد آباد ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تو سری لنکا کے لئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی امیدیں روشن ہونگی،اسے پھر نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹیسٹ جیتنا ہوگا،ہارنے یا ڈرا ہونے یا کل ہی ناکام رہنے یا کل ہی ڈرا ہونے کی صورت میں بھارت آسٹریلیا سے ڈرا ٹیسٹ کھیل کر بھی فائنل کا ٹکٹ کٹوالے گا۔فرض کریں کہ اگر بھارت کل ہارتا ہے تو سری لنکا کے پاس ایک ڈرا اور ایک جیت کا راستہ بھی روشن ہوسکتا ہے۔
ممکنہ پکچر
کل کرائسٹ چرچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔اگر ایسا ہی ہوا تو ممکن ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے اور احمد آباد میں بھی بھارت،آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے امکانات ہیں۔یوں یہ 2 نتائج بھارت اور آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پوزیشن کنفرم کردیں گے۔