راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
سکرپٹ کا کامیاب اعادہ،فخرزمان نے زمانہ لوٹادیا،پاکستان کی ریکارڈ فتح۔پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ کا سب سے بڑا ون ڈے ٹوٹل عبورکرلیا،دوسرا ون ڈے ہوبہو پہلے میچ کا سکرپٹ ثابت ہوا۔کرک اگین نے گزشتہ روز لکھا تھ کہ سکرپٹ وہی ہوگا اور ٹاس بھی پاکستان کے حق میں گرسکتا ہے۔دونوں باتیں درست رہی ہیں۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ہفتہ کودوسرا میچ،سکرپٹ تیار،واقعی ایسا ہوگا
پہلی یہ ٹاس پاکستان جیتا۔دوسرا یہ کہ ہوبہو سکرپٹ وہی رہا،نیوزی لینڈ پہلے کھیلا،بڑا اسکور کیا۔ڈیرل مچل نے پھر سنچری کی۔پاکستان نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کیا۔فخرزمان نے بھی پھر سنچری بنادی۔
پنڈی اسٹیڈیم میں گرین کیپس نے 337 رنزکے ہدف کو قبول کیا۔اوپنرز امام الحق اور فخرزمان نے10 اوورز سے بھی کم میں 66 رنز کا آغاز فراہم کیا۔آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹر امام تھے جو24 رنزبناسکے،اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے فخرزمان کا ساتھ دیا۔دونوں نے دوسری وکٹ پر135 رنزکی شراکت بنائی۔وکٹ 201 پر گری جب بابر اعظم شاندار 65 رنزبناکر پویلین لوٹے۔پاکستان کے پاس 20 اوورز باقی تھے،اس دوران فخرزمان نے کیریئر کی 10 ویں سیریز کی دوسری اور ایک روزہ کی مسلسل تیسری سنچری بنائی۔عبداللہ شفیق اگرچہ صرف7 رنزہی بناسکے لیکن محمد رضوان نے بھی وہی کیا جو گزشتہ اننگ میں تھا۔فخرزمان کے ساتھ اننگ آگے بڑھائی۔
فخرزمان نے 150 رنزبھی مکمل کرلئے۔پاکستان کو آخری 33 بالز پر 25 رنزدرکار تھے،اس سے قبل ہی فخرزمان ہاتھ کھول چکے تھے۔اسے کہتے ہیں میچ فنشر یا میچ ونر۔فخرزمان سنچری کے بعد بھی تھکے،نہ رکے،اسکور بٹورتے۔رضوان کے ساتھ چوتھی وکٹ پر سنچری شراکت صرف 72 بالز پر مکمل کی۔دونون میں 119 رنزکی ناقابل شکست پارٹنرشپ ہوئی۔فخرزمان 144 بالز پر 17 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 180 رنزپر ناقابل شکست آئے۔بدقسمتی سے کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری مکمل نہ کرسکے۔محمدرضوان 54 پر ناٹ آئوٹ تھے۔پاکستان نے 337 رنزکا بڑا ہدف صرف 3 وکٹ پر 10 گیندیں قبل پورا کرکے میچ 7 وکٹوں سے جیتا ہے اور سیریز میں 0-2 کی برتری ہوگئی ہے۔پاکستان نے تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل ون ڈے میں مکمل کیا ہے۔یہ الگ کارنامہ ہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 336 رنزبنائے۔ڈیرل مچل نے بھی مسلسل دوسری سنچری اسکور کی،وہ 129 رنزبناکر گئے۔ٹام لیتھم پہلے میچ کے 86 رنزکی طرح اس میں بھی 98 تک پہنچ کر سنچری سے محروم، رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 78 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔شاہین،شاداب اور شان مسعود باہر ہوئے۔احسان اللہ،عبداللہ شفیق اور اسامہ میر کھلائے گئے۔نیوزی لینڈ کی گئی 2 تبدیلیاں کام نہ آئیں۔