| | | | |

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے جوابی دورہ مانگ لیا،بنگلور میں بارش،میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا

لاہور،سڈنی،بنگلور:کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے جوابی دورہ مانگ لیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں پاکستان میں 3 مرتبہ آکر کھیلنے والی کیوی کرکٹ ٹیم نے محدود اوورز کی 2،2 سیریز،طویل فارمیٹ کی ایک سیریز کھیلی تھی،اس کے بعد اب بلیک کیپس نے پاکستان کو بھی کہا ہے کہ کہ وہ 5 ٹی 20 میچزکے لئے اگلے سال کے شروع میں آئے۔پاکستان کا دورہ آسٹریلیا جنوری کے پہلے عشرے میں ختم ہوگا۔اس کے بعد ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائے گی۔پی سی بی  نے دعوت کی تصدیق کردی ہے۔

آئی پی ایل 2023 کے اہم میچ میں ممبئی انڈینز کو بقا کی جنگ کے لئے 201 رنزکے ہدف کا سامنا ہے۔سن رائزرز نے پہلے کھیل کر5 وکٹ پر 200 رنزبنائے۔شکست کی صورت میں ممبئی انڈینز کی چھٹی پکی ہوگی،ادھر پھر رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان میں جوڑ پڑے گا،اس کا فیصلہ آج شام کے دوسرے میچ سے ہوگا جو رائل چیلنجرز بنگلور اورگجرات ٹائٹنز میں ہوگا۔

آئی پی ایل پلے آف،ایک سیٹ،3 امیدوار،آج آخری 2 میچز،کس کا چانس،جانیئے

اب بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بنگلور میں بارش کا امکان ہے۔دوپہر سے شروع بارش اب تھمی ہے لیکن ٹاس کے وقت پھر پیش گوئی ہے۔اگر ممبئی ٹیم ہارگئی اور شام کا میچ بارش کی نذر یوا تو رائل چیلنجرز بنگلور پلے آف میں پہنچ  جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *