لندن،کرک اگین رپورٹ
محمد سراج نے مارنوس لبوشین کا بیٹ اڑادیا ۔اوول کی پچ نے فی الحال پیسرز کو سپورٹ کی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کرک اگین نے لکھا تھا کہ ٹاس جیت کر اس پچ پر پہلے بائولنگ کا فیصلہ ہوگا۔
آسٹریلیا کا آغاز تباہ کن تھا۔عثمان خواجہ صفر پر گئے۔
اننگ کے 8 ویں اوور میں محمد سراج کی شاٹ پچ بال لبوشین کے ہاتھ پر لگی۔بیٹ گرگیا۔بیٹر گھوم گیا۔تماشائیوں میں سنسنی ہے۔فزیو نے ان کو ٹریٹمنٹ دی۔
آسٹریلیا کا 8 ویں اوور میں اسکور 1 وکٹ پر 18 ہوچکا تھا۔