برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
حیدر علی عجب سٹمپ آئوٹ،حیرت کا اظہار،واپس بلائے جانے کے منتظر۔ٹی20 بلاسٹ کےایک میچ میں پاکستانی بیٹر حیدر علی کا اسٹمپ آئوٹ متنازعہ بن گیا۔رائٹ ہینڈ بیٹر متعدد بار حیرت کا اظہار کرتے پائے گئے،اس سے قبل انہوں نے 34 بالز پر 48 رنزکی اننگ کھیل کر لانگ ہدف کے کامیاب تعاقب میں مرکزی کردار اداکیا۔
ڈربی شائر نے برمنگھم بیئرزکے خلاف ڈبل سنچری کا کامیاب تعاقب کیا۔برمنگھم نے 7 وکٹ پر 203 اسکور کئے۔کپتان معین علی10 ہی رنزبناپائے۔سام ہین نے 79 رنزبنائے۔
جواب میں ڈربی شائر نے 95 رنزکا شاندار آغاز کیا۔حیدر علی48 رنزبنانے میں کامیاب تھے۔ایک اسپنر برگز کی بال پر انہوں نے آف اسٹمپ سے باہر شاٹ کو کٹ کھیلنےکی کوشش کی۔بیٹ زمین پر لگا۔اسٹمپ سے بچنے کے لئے انہوں نے بیٹ کریزمیں رکھا،اس دوران وکٹ کیپر ڈیوس نے پہلی ناکام کوشش کے بعد تھوڑا ویٹ کیا۔حیدرعلی نے اگلے لمحہ پھر رن کے لئےبھاگنےکی کوشش کی تو وکٹ کیپر نے بیلز اڑادیں۔اب حیدر حیرت سے اسٹمپ آئوٹ سے انکاری تھے لیکن امپائر نے آئوٹ قرار دیا،وہ کافی دیر واپس بلائے جانے کےمنتظر رہے۔ایسا نہ ہوا۔
بریکنگ نیوز،پاکستان کی آئی سی سی کو کیا یقین دہانی،کرکٹر،اداکارہ کی شادی،درجن بھر اہم خبریں
ڈربی شائر نے ہدف 3 بالز قبل 3 وکٹ پر پورا کیا اور میچ 7 وکٹ سے جیتاہے۔