چٹاگانگ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے خود بیٹنگ کا اعلان کیا ہے،یہ بات پاکستانی ٹیم کے لئے بڑے خطرے سے کم نہیں ہوگی،اب ضروری یہ ہے کہ ٹیم پہلی اننگ میں بنگلہ دیش کو جلدآئوٹ کردے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا ہے۔22سالہ عبداللہ شفیق آج ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں ۔اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں سے اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ۔پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم شامل
حسن علی ، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس طرح ٹور سلیکشن کمیٹی نے امام الحق کو اچانک باہر بٹھادیا ہے،یہ بات سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کےلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہوگی،وہ اپنے بھتیجے کی ٹیسٹ سلیکشن کو درست قرار دے کر انہیں آج ہر حال میں کھلانے کی بات کررہے تھے۔
شاداب خان کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے کیا فائدہ ہوسکتا،انضمام الحق کا نیا تبصرہ،پرانا واقعہ بھی بتادیا
عبد اللہ شفیق نے ڈیبیو ملنے پر کہا ہے کہ
ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے۔آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے
اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ۔ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔