برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
ایشزکا پہلا ٹیسٹ کس کا،ریکارڈزکےتناظر میں فاتح ابھی سے جان لیں۔ٹیسٹ کرکٹ کیا،بلکہ دنیائے کرکٹ میں آج کا دن ہر ایک کے لئے یہ سوچنے اور پھر انتظار کرنے کا ہے کہ آج کون جیتے گا۔برمنگھم میں آسٹریلیا فاتح ہوگا یا انگلینڈ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز ہے۔ایشز کا بھی پہلا ٹیسٹ ہے۔آج آخری روز ہے۔کینگروز کو مزید 174 اسکور درکار ہیں۔انگلینڈ کو 7 وکٹ کی ضرورت ہے۔
ایج باسٹن میں 281 رنزکا ہدف ہے،جیسا کہ گزشتہ رات لکھا جاچکا ہے کہ اسی میدان میں آسٹریلیا 2005 کےا یشز ٹیسٹ میں 282 رنزکے ہدف میں ناکام ہوا اور صرف 2 رنز سے ہارا تھا۔
سوال یہ ہے کہ آج کون جیتے گا
اس کے جواب سے قبل یہ ریکارڈ دیکھ لیں
اگر آسٹریلیا ایجبسٹن میں فتح حاصل کر تا ہے، تو یہ انگلینڈ میں 51 سالوں میں ان کا سب سے زیادہ کامیاب رن کا تعاقب ہو گا، اس نے 1972 میں ایان چیپل کی قیادت میں 242 رنز بنائے تھے۔ اس موقع پر پال شیہان اور روڈ مارش نےچھٹی وکٹ کے لیے 71 رنز بنائے۔آدھی صدی کے بعد پھر انگلینڈ کی سرزمین پر آسٹریلیا اس سے بڑا ہدف حاصل نہیں کرسکا۔
کرکٹ میچ میں قتل،2005 ایشز ٹیسٹ کی یاد کیوں تازہ،آسٹریلین دھوکے باز،اہم خبریں
ایک اور بات بھی اہم ہے۔2011 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 310 رنز بنانے کے بعد سے یہ دنیا میں کہیں بھی آسٹریلیا کا سب سے زیادہ کامیاب رن کا تعاقب ہوگا، اور مجموعی طور پر 13 واں ہوگا۔کیا یہ سب آسان ہے۔
ایک اور زاویہ بھی ہے
انگلش سرزمین پر آسٹریلیا کی حالیہ کرکٹ میں 2001 کے بعد سے یہاں ان کا واحد کامیاب تعاقب ٹرینٹ برج میں ہوا جب اس نے کم اسکورنگ گیم میں آسانی سے 158 رنز بنائے۔انہوں نے جیت کے بغیر چوتھی اننگز میں زیادہ اسکور کیا، سب سے زیادہ مشہور 2005 میں اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ تھا، جب رکی پونٹنگ نے سنسنی خیز ڈرا میں اہم کردار ادا کیا آسٹریلیا کو 371 رنز 9 وکٹ کرکے بچایا۔یہ ریکارڈز انگلینڈ کی جیت اور آسٹریلیا کی شکست کی گواہی دیتے ہیں۔
آج کا چیلنج
اب لبوشین بھی گئے اور سمتھ بھی لوٹ چکے ہیں۔دیکھنا ہوگا کہ عثمان خواجہ کیا کردار ادا کرسکتے اور ان کاساتھ کون دے گا۔
نجم سیٹھی رات گئے اچانک پی سی بی چھوڑ گئے،بڑا اعلان،بگ بریکنگ نیوز