برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
پہلے ایشز ٹیسٹ 2023 کے میں آف ادی میچ عثمان خواجہ کاکردار اور واضح ہوا ہے۔پہلی اننگ میں 141 اور دوسری باری میں 65 رنزکی شاندار اننگز سے لیفٹ ہینڈ بیٹر نے ڈریسنگ روم سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کمائی ہے اور ساتھ میں ایک اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
عثمان خواجہ کا اعزاز،ٹیسٹ کے 5 روز بیٹنگ کی،کیا پہلے ایسا ہوچکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ عثمان خواجہ نے ٹیسٹ میچ کے پانچوں روز بیٹنگ کی ہے اور یہ کمال ہے۔دنیا کے دورے کھلاڑی بن گئے،جو میچ کے 5 روز پچ پر بیٹنگ کرتے پائے گئے ہیں۔
کم ہیوز نے 1980 میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف سنچری ٹیسٹ میں 117 اور 84 رنز بنائے،وہ 5 روز بلے بازی کرنے والے پہلے بیٹر بنے،اس کے بعد عثمان خواجہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے ہر روز بلے بازی کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بن گئے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کی تاریخ آگئی،پاکستانی اعتراضات کاجواب
آسٹریلیا نے اس سے پہلے صرف ایک بار انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے 08-1907میں سڈنی میں، جب ٹبی کوٹر اور گیری ہیزلٹ نے نویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 56 رنز بنائے، جو کمنز اور لیون سے ایک رن زیادہ ہے۔
ادھر انگلش ٹی 20 بلاسٹ کے ایک میچ میں شاہین شاہ نے 28 رنز دے کر2 وکٹیں لیں،ان کی ٹیم میچ جیتی ہے۔حسن علی نے بھی شاداب خان کی ٹیم کے خلاف 2و کٹیں اڑائیں۔
ایج باسٹن میں آگ،ایشز کا پہلا ٹیسٹ سلگ اٹھا،سنسنی،سسپنس کے بعد تاریخی ڈرامہ،آسٹریلیا جیت گیا