ہرارے ،کرک اگین رپورٹ
بڑا نہیں،بہت بڑا اپ سیٹ ،ویسٹ انڈیز نیدرلینڈز سے ہارگیا ،ورلڈ کپ اور دور۔
کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن جھٹکے ،نیدر لینڈز نے 374 رنز بناکر میچ ٹائی کردیا۔یہ بھی کوئی معمولی بات نہ تھی۔
أئی سی سی مینز ورلڈ کپ گروپ اے میں سابق ورلڈ چیمپین ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 374 رنز بنائے۔ڈچ ٹیم نے 9 وکٹ پر بناکر اسکور برابر اور میچ ٹائی کردیا۔
سپر اوور میں نیدر لینڈز کے بیٹرز نے ہولڈر کو 30 رنز پھڑکادیئے ۔جواب میں ویسٹ انڈیز 2 وکٹ پر 8 اسکور کرسکی۔گروپ اے سے ویسٹ انڈیز نمبر 3 ٹیم کے طور پر سپر سکس میں داخل ہوئی ہے۔باقی زمبابوے اور نیدر لینڈز ہیں۔
اب ویسٹ انڈیز ٹیم صفر پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس کھیلے گی۔زمبابوے 4 اور نیدر لینڈز 2 پوائنٹس کے ساتھ ہوگی۔اب ویسٹ انڈیز سارے میچ جیتے اور پھر ایمی فائنل کے لئے ان کے ہارنے کا انتطار کرے اور سیمی فائنل کسی سے بھی ہوسکتا ہے۔یوں پہلی بار اس کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے امکانات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ بھی ہے کہ آئیث سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کی سرزمین پر ورلڈ ٹور پر 31 اگست کو آئے گی۔4 اگست کے بعد سری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان سے کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیا۔17 جولائی تک کا حکم ہے۔یوں اب کل ذکا اشرف کیلئے ہونے والا انتخاب ممکن نہ رہا۔