کولمبو،لاہور:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 کا ڈرامائی شیڈول،پاکستان میں زیادہ میچز،خیالی سپرفور۔ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد ہی متوقع ہے لیکن مجوزہ شیڈول میں تبدیلی ممکن ہے۔بھارتی میدیا رپورٹ میں ایشیا کپ کا شیڈول جو گردش کررہا ہے۔وہ دلچسپ بھی ہے اور منفرد بھی،اس میں ایونٹ کا آغاز2 ستمبر 2023 سے دکھایاگیا ہے لیکن ایشین کرکٹ کونسل نے اسے 31 اگست سے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔دوسرا ابتدائی اعلان یہ تھا کہ پاکستان میں 13 میں سے 4 میچزہونگے،باقی 9 میچز سری لنکا میں ہونگے لیکن اب معلوم ہوا کہ اس شیڈول میں پاکستان مین زیادہ 7 اور سری لنکا میں کم 6 میچز شیڈول ہیں۔دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ 3 ستمبر کو دکھاگیا ہے لیکن دوسرا میچ 11 ستمبر کو سپر 4 کا دکھایا گیا ہے جو اتوار کی بجائے پیر کا روز بن رہا ہے۔تیسری اہم بات یہ ہے کہ نیپال کے ساھ بنگلہ دیش کو سپر 4 سےباہر خیال کیا گیا ہے جو قبل از وقت ہے۔
ایشیا کپ 2023 کا ڈرامائی شیڈول
ستمبر 2،سری لنکا بمقابلہ افغانستان گروپ بی دوپہر 2:00 بجے ،بمقام پاکستان
ستمبر3، ہندوستان بمقابلہ پاکستان گروپ اے 2:00 بجے بمقام سری لنکا
ستمبر 5،بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان گروپ بی دوپہر 2:00 بجے بمقام پاکستان
ستمبر 6،بھارت بمقابلہ نیپال ، گروپ اے ،2.00 بجے بمقام سری لنکا
ستمبر 8 سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، گروپ بی دوپہر 2:00 بجے بمقام پاکستان
ستمبر 9، پاکستان بمقابلہ نیپال، گروپ اے 2:00 بجے بمقام پاکستان
ستمبر 10، سری لنکا بمقابلہ افغانستان، سپر فور، میچ 1 دوپہر 2:00 بجے بمقام پاکستان
ستمبر 11 ہندوستان بمقابلہ پاکستان، سپر فور، میچ 2 دوپہر 2:00 بجے بمقام سری لنکا
ستمبر 12، بھارت بمقابلہ سری لنکا، سپر فور، میچ 3 دوپہر 2:30 بجے بمقام سری لنکا
ستمبر 13، پاکستان بمقابلہ افغانستان، سپر فور، میچ 4 دوپہر 2:00 بجے بمقام پاکستان
ستمبر 14 بھارت بمقابلہ افغانستان، سپر فور، میچ 5 دوپہر 2:00 بجے بمقام سری لنکا
ستمبر 15 سری لنکا بمقابلہ پاکستان، سپر فور، میچ 6 دوپہر 2:00 بجے بمقام پاکستان
ستمبر 17 فائنل میچ 2:00 بمقام سری لنکا
نوٹ:کرک اگین کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔یہ انسائیڈ سپورٹ سے لیا گیا ہے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان میں 4 میچز ہونگے۔ایونٹ کا آغاز 31 اگست 2023 سے ہوگا۔سپر فو میں ٹیموں کا تعین گروپ میچزکے بعد ممکن ہوسکے گا۔