چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
بنگلہ دیش نے پاکستان کو فتح کے لئے رنزکا ہدف دے دیا ہے،ٹیم نے چوتھی اننگ میں 200 سے زائد کے نفسیاتی اسکور کو عبور کرکے اپنے پلانز واضح کئے ہیں۔چٹاگرام میں کھیل کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے پہلا سیشن اپنے نام کرلیا۔پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے نائٹ واچ مین یاسر علی بھی36 کرگئے۔پاکستان کو دن کی پہلی اور مجموعی طور پر 5 ویں وکٹ43 کے اسکور پر مل گئی جب مشفیق الرحیم 16 کرکے گئے۔اس کےبعد پہلی اننگ کے سنچری میکر لتن داس نے دوسری اننگ میں بھی 59 کرکے زبردست مزاحمت کی۔ایک موقع پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹ پر 153 اسکور کرلئے تھے لیکن اس کی آخری 4 وکٹیں اسکور میں 4 کااضافہ کرسکیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کمال بائولنگ کی اور32 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں۔حسن علی اور ساجد خان نے 2،2 آئوٹ کئے۔بنگلہ دیش ٹیم 157 رنزپر ٓٓآئوٹ ہوگئی۔
اس طرح پاکستان کو جیت کے لئے202 رنزکا ہدف ملا ہے۔کھیل کا کل کا روز بھی باقی ہے۔