کان پور۔کرک اگین رپورٹ
Image by Twittter
نیوزی لینڈ نے بھارت میں گھس کر بھارت سے فتح چھین لی،کان پور ٹیسٹ کا سنسنی خیز انجام،میچ ڈرا ہوگیا۔بھارتی بائولرز کی بے بسی کا اندازا اس امر سے لگالیں کہ وہ آخری 2 وکٹیں 13 اوورز اور آخری وکٹ 9 اوورز کے کھیل میں بھی نہ اڑاسکے۔بظاہر میچ ڈرا ہوگیا ۔حقیقت میں کیویز نے ٹیسٹ ڈرا کرکے تارایخی جیت رقم یوں کی ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے اسے پوائنٹس مل گئے ہیں۔
آخری روز نیوزی لینڈ نے 284 رنز کے تعاقب میں 4 رنز ایک وکٹ سے اننگ شروع کی تو اس نے پہلے سیشن میں میزبان ٹیم کو تگڑا ناچ ناچنے پر مجبورکیا ۔کھانے کے وقفہ تک کوئی وکٹ نہیں دی،اسکور 79 کردیا،دوسرے سیشن میں بھارت 3 وکٹ لینے میں کامیاب ہوگیا تو چائے کے بعد تیسرے سیشن میں اسے 6 وکٹیں درکار تھیں۔
میچ کا آخری روز،آخری سیشن،بھارتی پچ،اسپنرز کی یلغار ۔میچ بچانا ناممکن سا تھا،پھر ایسا ہی لگا،آخری سیشن شروع ہوتے ہی کیویز کی وکٹیں گرنے لگیں اور 125 سے 147 کے دوران 23 رنزکے اندر اس کی مزید 4 اور مجموعی طور پر 8 وکٹیں گریں۔اس کے بعد رانچی رویندرا نے 91 اور اعجاز پٹیل نے 23 بالز کھیل کر مجموعی طور پر 9 اوورز نکال دیئے،جس وقت کھیل ختم ہوا تو کیویز کا اسکور 9 وکٹ پر 165 تھا،یوں میچ ڈرا رہا۔جدیجا نے 4 اور ایشون نے 3 وکٹیں لیں۔