لیڈز،کرک اگین رپورٹ
ایشز کا2023 ریڈ لائن پر جاکر ڈرامائی موڑ،لیڈز کا نتیجہ،چہرے کھل اٹھے
ایشز 2023 کا آخری ریڈ لائن پر ڈرامائی موڑ۔انگلینڈ نے ڈوبتے ہوئے زندگی پالی۔آسٹریلیا کو اب 22 برس بعد انگلستان میں ایشز اپنے نام کرنے کیلئے پھر سے زور آزمائی کرنی پڑے گی۔
لیڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 251 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر پورا کیا۔ایک موقع پر پہلے سیشن میں شروع میں 4 وکٹیں گریں۔پھر دوسرے سیشن میں بھی بین سٹوکس سمیت اگلی 2 وکٹیں جلد گرگئیں۔انگلینڈ 171 پر جونی بیئرسٹو کو بھی گنوا چکا تھا۔لیڈز کے تماشائیوں کو سانپ سونگھا۔آسٹریلین فل چارج تھے لیکن وکٹ پر موجود ہیری بروک کسی دبائو میں نہ تھے ۔کرس واکس ساتھ تھے۔ان سے قبل بین ڈکٹ 23 اور نمبر 3 پر آنے والے معین علی 5 رنز بناکر چلتے بنے۔جوئے روٹ 23 اور زک کرولی 44 پر باہر تھے۔بین سٹوکس 13 اور جونی بیئرسٹو 5 تک ہی پہنچ پائے۔یوں ہیری بروک اور کرس واکس نے نازک ترین موقع پر ففٹی پلس شراکت بنائی۔ہیری نے 63 بالز پر ففٹی کی۔
مچل سٹارک کی تباہ کن 5 وکٹیں رائیگاں گئیں۔230 کے اسکور پر ٹوئسٹ ہوا جب ہیری بروک کو 75 پر مچل سٹارک نے شکار کردیا ۔یوں 7 ویں وکٹ پر 59 رنز کی شراکت تمام ہوئی۔انگلینڈ 21 رنز دوری پر تھا۔یہاں سٹورٹ براڈ اور کرس واکس نے کام کردیا۔انگلینڈ 5 میچز کی سیریز میں۔ 1۔2 سے خسارے میں ہے۔