ڈربن،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 شیڈول جاری ہونے کی تاریخ آگئی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے اس نیوز کے بریک ہونے تک خاموشی ہے لیکن پاکستانی میڈیا میں خیرسگالی کی خبریں چلی ہیں،البتہ اس دوران ایشیا کپ 2023 شیڈول جاری ہونے کی حتمی تاریخ بھی آگئی ہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول ہوگیا۔ پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے ملاقات کی اور ایک خوشگوار ملاقات کے دوران ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا۔ اب تمام باتوں پر اتفاق رائے کے بعد شیڈول بھی جمعہ کو جاری ہونے کی امید ہے۔
ذکا اشرف اور جے شاہ میں اہم ملاقات،ایشیاکپ اور ورلڈکپ پر اپ ڈیٹ
جب سے ذکا اشرف نے نجم سیٹھی کی جگہ پاکستان کرکٹ کے معاملات سنبھالے ہیں، وہ ہائبرڈ ماڈل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے، جس میں پاکستان میں چار اور سری لنکا میں نو کے مقابلے شامل تھے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے اصولی طور پر مجوزہ ماڈل پر اتفاق کیا ہے، اور ایشیا کپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، جو 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہونا ہے۔