ڈومینکا،کرک اگین رپورٹ
بھارتی وکٹ کیپر کی جونی بیرسٹو طرزپر سٹمپ کی کوشش،شدید تنقید،پابندی کی آوازیں۔یہ 2 عشرے قبل کی بات ہے۔ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ تھا۔پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف،اس وقت قومی ٹیم کی کپتانی کررہے تھے،انہوں نے وکٹ کیپر کے طورپر اپنے آگے سے ایک کیچ پکڑا اور اپیل کردی۔پھر کیا تھا۔بال ان کے گلوز میں آنے سے قبل زمین کو لگ گئی تھی۔آئی سی سی ریفری نے راشد لطیف کو کھیل کےمنافی رویہ پر 5 میچزکیلئے معطل کردیا تھا۔نتیجہ میں وہ کپتانی سے محروم ہوگئے اور کرکٹ کیریئر بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
ایسی ایک حرکت گزشتہ رات ویسٹ انڈیزمیں ہوئی۔بھارتتی وکٹ وکٹ کیپر کی ایک حرکت سے جہاں حالیہ ایشز سیریز کے جونی بیئرسٹو کے سٹمپ آئوٹ کی یاد تازہ ہوئی۔وہاں 20 برس قبل والا واقعہ پھر سے ہراہوگیا ہے۔سٹمپنگ کے ہنگامے نے کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جب بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن کو ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیسن ہولڈر کو انتہائی متنازعہ حالات میں اسٹمپ کرنے کی کوشش پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ونڈسر پارک میں پہلے ٹیسٹ میں امپائر کے اوور مکمل کرنے کے اشارہ کےبعد ہولڈر نے اپنی پچھلی ٹانگ کو اٹھالیا تو بھارتی وکٹ کیپر کشن نے بیلز کواڑادیا۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر نے اسکوائر لیگ امپائر کی طرف زور سے اپیل کی جو قریب سے دیکھ رہے تھے ۔ امپائرز نے فوری طور پر اس اپیل کو مسترد کر دیا کہ سٹمپنگ کی کوشش سے پہلے ہی اوور کا اشارہ دیا گیا۔
ایشون کے 12 شکار،ویسٹ انڈیز ناک آئوٹ،بھارت فاتح،کوہلی کا بال ٹیمپرنگ کاالزام،ٹیسٹ کٹ پر اعتراض
اس منظر نے جونی بیئرسٹو کو آؤٹ کرنے کے ارد گرد ایشز کی سلگتی ہوئی بحث پر مزید ایندھن ڈال دیا ہے۔ آسٹریلوی کیپر ایلکس کیری کا بیئرسٹو کا اسٹمپ ایشز پر ایندھن ڈال چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر کشن کے رویہ کو تنقید کانشانہ بنایاگیا۔ان پر پابندی کا بھی مطالبہ ہے۔