ک
پاکستان کا فیوچر ٹور پروگرام۔ نئی سیریز داخل۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔یہ اضافی میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیڈول کیے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کادورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی اس سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
پاکستان فروری 2025 میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔