مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
مانچسٹرٹیسٹ،ڈرامہ سنسنی خیز موڑپر،انگلینڈ کل کیلئے شدید پریشان۔انگلینڈ کی پریشانی بڑھ گئی۔اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ 5 ویں روز میں داخل۔بارش کی مداخلت کے ساتھ آسٹریلینز کی مزاحمت نے میزبان کیمپ کو پریشان کیا ہے۔
ایشز2023 میں انگلینڈ 1-2 سے خسارے میں ہے۔سیریز میں واپسی اور بچائو کا آخری روز کل باقی ہے۔میچ کی فتح برابری کردے گی اور فائنل میں ففٹی ففٹی چانس پر چلے جائیں گے لیکن اگریہ میچ ڈرا ہوا تو انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کاموقع نہیں ہوگا۔برابر کرنے کے لئے بھی 5 واں ٹیسٹ جیتنا پڑے گا۔
کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 113 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کرنی تھی کی بارش کے باعث پہلا سیشن ایسے ہی گزرگیا۔لنچ کے بعد کھیل تھوڑا دیر سے شروع ہوا لیکن دوسرا سیشن انگلینڈ کو ملا کہ وہ کسی طرح وکٹیں لے لیکن مارنس لبوشین اور مچل مارش نے 5 ویں وکٹ پرسنچری شراکت بنائی۔ساتھ میں آسٹریلین کرکٹر مارنس لبوشین نے 161 بالز پر سنچری بھی مکمل کی۔انگلینڈ کو 5 ویں کامیابی 211 پر ملی۔جب لبوشین 111 رنزبناکرآئوٹ ہوئے۔چائے تک اسکور 5 وکٹ پر 214 تھا۔
یوں اس کے بعد کھیل نہ ہوسکا۔دن بھر 27 اوورز ہوئے۔آسٹریلیا نے 10ا اسکور کئے ،ایک وکٹ گنوائی۔اننگ کی شکست سے بچائو کیلئے اس کے پاس اب بھی 5 وکٹیں ہیں۔اسکور پوراکرنے کیلئے صرف61 رنز رہ گئے ہیں۔
اتوار 23 جولائی 2023 کو مانچسٹر کا موسم
کل اتوار 23 جولائی کو آسٹریلیا کیلئے اچھی نیوز یہ ہے کہ زیادہ تر وقت میں بارش کی پیش گوئی ہے۔انگلینڈ کو ایک یا اس سے تھوڑا زائد سیشن کا وقت مل سکتا ہے۔ڈرامہ سنسنی خیز ہوسکتا ہے۔