لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی پیسر وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ سے ایک پیسر ریٹائر ہوگئے ہیں۔نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنے رائٹ ہینڈ پیسر نے آج 16 اگست 2023 کو انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہدیا ہے.وہاب ریاض نے کہا ہے کہ
ایک ناقابل یقین سفر کے بعد، میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی، میری فیملی، کوچز، مینٹرز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ہر اس شخص کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔اب فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
پی سی بی متنازعہ ویڈیو،سابق کرکٹرزمیں سے پہلا رد عمل آگیا
وہاب ریاض گزشتہ 3 ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے کھیلے تھے۔ان دنوں پنجاب حکومت میں ہیں۔
وہاب ریاض نے 2010 سے 2018 تک 27 ٹیسٹ میچز میں 83 وکٹیں لیں۔2008 سے 2020 تک 91 ون ڈے میچز میں کھیل کر 120 کھلاڑی آئوٹ کئے اوراسی عرصہ میں 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں ان کی 34 وکٹ ہیں۔