ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ایشیا کپ،امام الحق اپنی غلطی سے رن آئوٹ،بابر اعظم کو گھوریاں،دونوں اوپنرزواپس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کا نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں خطرناک آغاز۔25 کے قلیل مجموعہ پر دونوں اوپنرز پویلیم لوٹ گئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیپال کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر لیفٹ ہینڈ بیٹر فخرزمان 14 اسکور بناکر کیچ دے گئے،دوسرا آئوٹ حیران کن اور ناقابل یقین تھا۔امام الحق رن آئوٹ ہوگئے،انہوں نے خود شاٹ کھیلا اور نان سٹرائیک اینڈ پر کھڑے بابر اعظم پر بھاگنے کا اصرار کیا اور بابرا عظم انہیں دیکھ کر بھاگے لیکن امام الحق کریز سے دور تھے۔ڈائیو لگاکر پہنچنےکی ناکام کوشش کی۔ہاتھ سے بیٹ بھی گیا اور براہ راست تھرو پر رن آئوٹ ہوگئے۔انہیں پائوڈل نے رن آئوٹ کیا۔7 ویں اوور کے شروع میں پاکستان نے 25 پر دونوں وکٹیں گنوادیں۔
آئوٹ ہونے کے بعد امام الحق کا انداز نرالا تھا۔کپتان بابر اعظم کی جانب دیکھا،سر ہلایا اور واپس پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل افغانستان کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے ایسا رسکی رن لے کر ساتھی کھلاڑی کو رن آئوٹ کروادیا تھا۔
پاکستان نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 31 اسکور بنالئے تھے۔بابر 9 اور رضوان 1 پر تھے۔