ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست
ایشیا کپ،رضوان کی حماقت،بہت مضحکہ خیز رن آئوٹ،بابر نے کیپ اتارماری،آرتھر اور انضمام ناراض۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محمد رضوان اپنی غلطی بلکہ حماقت سے رن آئوٹ۔بڑے میچ میں ایسی بے وقوفی کا شدید نقصان ہوتا ہے۔نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت بڑا ڈرامہ ہوگیا،جب محمد رضوان ایک براہ راست تھروپر رن آئوٹ ہوگئے۔
بابر اعظم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 86 رنزکی شراکت بنانے والے محمد رضوان 5 بالز کھیل کر 44 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔رضوان نے شاٹ کھیلا۔بھاگتے گئے۔وکٹ کے قریب پہنچے تو گردم موڑے بال کی جانب دیکھ رہے تھے۔ایسے میں ان کا بیٹ ہوا میں تھا۔پائوں بھی کریز سے دور تھے۔براہ راست تھرو سے وہ رن آئوٹ ہوگئے۔
ایشیا کپ،امام الحق اپنی غلطی سے رن آئوٹ،بابر اعظم کو گھوریاں،دونوں اوپنرزواپس
رن آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان کی شرمندگی دیکھنے لائق تھی۔بابر اعظم نے مایوسی سے اپنی کیپ اتار کر ٹانگ کو ماری۔ادھر ڈریسنگ روم میں پاکستانی کوچزاور ڈائریکٹر مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو جھٹکا لگا،حیرت سے وہ کنگ ہوگئے۔بعد میں انضمام الحق رضوان کے آنے کے بعد بولتے دکھائی دیئے۔
ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 28 اوورز میں 4 وکٹ پر 126رنزبنالئے تھے۔بابر اعظم 53 پر ہیں،ان کے ساتھ افتخار احمد موجود تھے۔آغا ،فخر اور بابر پہلے آئوٹ ہوگئے۔