| | | | | | | | | | | | | |

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ اپ ڈیٹ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا،پھر پہلی پوزیشن

دبئی،ممبئی:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی اتار چڑھائو ہوگیا ہے۔بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تو اپنی تیسری پوزیشن سے آگے نہیں جاسکا ہے،اس کے باوجود اس نے اپنی برتری ایک جگہ منوالی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور نیوزی لینڈ کو پہلے سے دوسرے نمبر پر منتقل کردیا ہے۔پاکستان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔اس کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،بھارت فتح،پوائنٹس کے باوجود پاکستان سے نیچے

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی اپ ڈیٹ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت  124 ریٹنگ کے ساتھ پہلے،نیوزی لینڈ 121 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا 108 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کا انگلینڈ سے درست جوڑ پڑا ہے جو 1 درجہ کم 107 ریٹنگ کے ساتھ اس کے پیچھے چوتھے نمبر پر ہے۔8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز ان کی پوزیشن کو چھیڑے گی۔

پاکستان 92 ریٹنگ کے ساتھ 5ویں اور اس کے قریب جنوبی افریقا ہے جس کی ریٹنگ 88 ہوگئی ہے۔سری لنکا 83 کے ساتھ 7ویں ،ویسٹ انڈیز 75 ریٹنگ کے ساتھ 8 ویں اور بنگلہ دیش 49 ریٹنگ کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہی 9  ٹیمیں شریک ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *