کینڈی،کرک اگین رپورٹ
پہلے بھی ہوچکا،ہوتا رہےگا،بھارتی صحافی پہلے بیٹنگ پر برس پڑے،بھارت کے 4 آئوٹ۔ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔بارش کے سبب 2 بار کھیل رکنے کے بعد اب دھوپ میں میچ جاری ہے۔
بھارت کی 4 وکٹیں گرچکی ہیں اور اس نے1 اوورز میں 92اسکور بنائے۔شبمان گل 32 بالز پر دس رنزبناکر حارث رئوف کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔روہت شرما 11 رنزبناکر شاہین کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔جب کہ ویرات کوہلی کو شاہین نے 4 کے انفرادی اسکور پر بولڈکیا۔شری یاس ایئر حارث رئوف کا نشانہ بنے،وہ 14 کرگئے۔
اننگ کے 15 ویں اوور میں نسیم شاہ سے مس فیلڈ ہوئی اور چوکا لگا،جس پر بابرا عظم غصہ میں دکھائی دیئے۔
کینڈی میں موسم بہتر ہوگیا ہے۔ٹاس جیت کر بھارت کے پہلے بیٹنگ کے فیصلہ سے بھارتی صحافی وتجزیہ نگار غصہ میں ہیں۔
وکرام گپتا نے لکھا ہے کہ یہاں پہلے بلے بازی کرنا ہمیشہ خودکش تھا۔ حالات کو چھوڑ کر، آپ اعصاب کی جنگ میں کیوں مبتلا ہونا اور گرنا چاہیں گے؟ پہلے آدھے گھنٹے کی خراب گیند بازی اب بھی واپس آ سکتی ہے لیکن بیٹنگ کے پہلے آدھے گھنٹے کی خرابی واپس نہیں آ سکتی۔
پہلے بھی ہو چکا ہے۔ ہوتا رہے گا۔