کینڈی ،کرک اگین رپورٹ
بھارت 66 پر 4 کے بعد 62 رنز میں 6 وکٹ دے گیا،اسپنرز ناکام،شاداب کا شاندار کیچ
ایشیا کپ میں بھارت پاکستان کے خلاف 266 اسکور پر ڈھیر ہوگیا۔ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔اننگ 7 بالز قبل تمام ہوگئی۔
کینڈی کے آنکھ مچولی موسم کی خاطر خواہ بات یہ تھی کہ بارش اور کھیل رکنے کے باوجود میچ متاثر نہ ہوا۔بھارت جس کے 4 صف اول کے کھلاڑی محض 66 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔آخری 6 کھلاڑی جب پویلین جانا شروع ہوئے تو وہاں سے وہ بھی 62 رنز کا اضافہ کرسکے۔درمیان کا وقت ہردک پانڈیا اور ایشان کشن کا تھا،جنہوں نے 5 ویں وکٹ پر 138 رنز بنائے۔حارث رئوف نے آخر کار مدد کی۔ایشان کشن کو 82 پر واپس بھیج دیا۔اس کے بعد ہردک پانڈیا بھی شاندار 87 کرکے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔بھارت کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور نہ بناسکے۔جسپریت بمرا 16 کرگئے۔
شاہین آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 اور نسیم شاہ نے 36 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔حارث رئوف کو 3 وکٹ کے لئے 58 رنز کی مار پڑی ۔
اسپنرز شاداب خان 57 اور محمد نواز 55 رنز دے گئے۔آغا سلمان کو 4 اوورز میں 21 رنز پڑے۔یوں اسپنرز کے 21 اوورز میں 133 رنز پڑے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔
شاداب خان نے شردول ٹھاکر کا کیچ ہوایں ڈائیو لگا کر پکڑا۔