کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ لائیو،ورلڈکپ لائیو کیلئے کرک اگین پر کرکٹ اپ ڈیٹ جاری رہیں گی۔
بنگلہ دیشی پلیئرز کو ورلڈکپ سے قبل آرام کی ضرورت،نیوزی لینڈ سیریزنہ کھلائی جائے،شکیب الحسن۔ورلڈکپ 23 کے آغاز سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم تھک گئی۔ایشیا کپ جو اس وقت جاری ہے،اس کی فائنل ریس سے وہ باہر ہوگئی ہے۔اس کا آخری میچ اب بھارت سے باقی ہے۔اس کے چند روز بعد ورلڈکپ ہے لیکن اس سے پہلے بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز ہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اس کے ورلڈکپ اسکواڈ کو آرام کی ضرورت ہے۔کھلاڑی تھک ہیں۔ان کو اس سیریز سے آرام دیا جائے۔یوں ایک قسم کا انہوں نے اس سیریز کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو تھکاوٹ کیسی ہوگئی ہے۔
ایشیا کپ سپر4میں بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست،فائنل ریس سے آئوٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 23 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔بنگلہ دیش کو اس میں 9 میچزکھیلنے ہیں۔یہ سیمی فائنل کے علاوہ ہیں۔
ایشیا کپ کپ کے سپر 4 میچز میں بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کے خلاف 7 وکٹ اور سری لنکا کے خلاف 21 رنز سے ہاری ہے۔