کولمبو،کرک اگین رپورٹ
امیدیں تازہ،نسیم شاہ،حارث رئوف انجری اپ ڈیٹ،دھانی ویزے ،ذکا اشرف ٹیم کے پیچھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ میں سری لنکا کی بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اور اس کے فینز کے چہرے کھل اٹھے ہیں،اب ایک اچھی کوشش فائنل کاٹکٹ دلواسکتی ہے۔اس کے لئے جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان کے لئے سری لنکا کو ہرانا ہوگا۔بے نتیجہ میچ پاکستان کو فائنل سے باہر کردے گا۔
پاکستان ،سری لنکا سیمی فائنل ضروربن گیا لیکن پاک،بھارت فائنل کیسے ممکن ہوسکتا،ناقابل یقین حقائق
ایسے میں ہر ایک کو فکر لاحق ہورہی ہے کہ گزشتہ روز زخمی ہونے والے پیسرز نسیم شاہ اور حارث رئوف کس حال میں ہیں۔کولمبو سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ حارث رئوف کی رپورٹس اوکے ہیں اور وہ بہتر محسوس کررہے ہین۔نسیم شاہ کی ایک سٹی سکین رپورٹ کلیئر آئی ہے۔دوسری رپورٹ کا انتظار ہے جوکل صبح تک ملے گی۔
ادھر ان کی جگہ کور کرنے کے لئے اسکواڈ میں شامل زمان خان کل صبح کولمبو پہنچ جائیں گے۔شاہ نواز دھانی کا ویزا تاحلا جاری نہیں ہوا۔لگتا ہے کہ انہیں کل کا روز انتظار کرنا پڑے گا۔
بھارت ایشیا کپ فائنل میں داخل،سری لنکا کوشکست،پاکستانی بہت خوش
پاکستان کرکٹ ٹیم کل شام کولمبو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم ودیگر ساتھیوں سے ملاقات کی ہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔