برسبین،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
ایک ساتھ 8 وکٹیں،آسٹریلوی بائولرز کو بال ٹیمپرنگ کا طعنہ،مذاق یا تضحیک۔انگلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈرامائی ناکامی کے بعد آسٹریلین ٹیم انگلش فینز کے عتاب کا شکار ہوگئی۔ایک روز قبل تک ناکام رہنے والے تمام میزبان بائولرز نے اگلے روز انگلینڈ کی 8 وکٹیں جب ایک ہی سیشن میں اڑادیں تو انہیں بارمی آرمی گروپ کی جانب سے تضحیک اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک فینز نے میدان کے اندر ہی سینڈ پیپرز کی یاد دلادی اور لکھا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ سب سینڈ پیپرز کا کمال تھا۔
اسے مذاحیہ مذاق کہیں،تضحیک آمیز کہیں یا جوبھی کہہ لیں۔آسٹریلنز کے لئے بہر حال یہ ایک خوفناک اور تکلیف دہ بات ہے۔
سیشن میں 8 وکٹیں،انگلینڈ کو آسٹریلیا میں 10 ویں شکست،پاکستان پر اٹیک کرنے والے این چیپل گم
جنوبی افریقا کے 2018 ٹورز میں آسٹریلیا کی ٹیم سینڈ پیپرز سے بال ٹمپرنگ کرتی پکڑی گئی تھی۔کیپ ٹائون ٹیسٹ اس وقت کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سمیت 3 پلیئرز کے لئے ڈرائونا خواب بن گیا تھا۔انہیں ایک سال کی معطلی و پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب جب کہ انگلینڈ کے بیٹرز چھائے ہوئے تھے،ایسے میں ان کی جانب سے یکدم 8 بیٹرز کا شکار کیا جانا اس واقعہ کی یاد کرواگیا۔
بارمی آرمی گروپ انگلینڈ کا ہوم کرائوڈ ہے جو غیر ملکی دوروں میں منظم انداز میں اپنی ٹیم کی سپورٹ کے لئے جاتا ہے۔اس کی جانب سے یہ مذاق کرکٹ آسٹریلیا اور اس کے پلیئرز کو برے کارنامہ کی بدولت شرمندہ کرگیا ہے۔
برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کھیل کے چوتھے روز 9 وکٹ سے کامیاب ہوگیا،تفصیلی خبر کے لئے اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔