حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
File photo,Twitter Image
پاکستان نیدرلینڈز سے 2 ورلڈکپ اور ویسے 6 ون ڈے میچزکھیل چکا،شیڈول پر مماثلت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ بھی عجب اتفاق ہے کہ 1996 ورلڈکپ میں پہلا میچ نیویزی لینڈ اور انگلینڈ کا ہوا تھا جو نیوزی لینڈ نے جیت لیا تھا،اسی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ورلڈکپ ہسٹری میں پہلی بار ہوا تھا۔اس بار بھی پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے کھیلا جو نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔اب پاکستان اور نیدرلینڈزکا مقابلہ ہوگا۔
یہ میچ 6 اکتوبر کو شیڈول ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا یہ دوسرا میچ ہوگا جو پاکستان اور نیدرلینڈز حیدرآباد دکن میں کھیلیں گے۔پاکستان نے 26 فروری 1996 کو لاہور میں نیدرلینڈز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا،ناکام ٹیم 145 تک محدود رہی۔25 فروری 2003کو ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان نے نیدرلینڈزکو پرل میں 97 اسکور سے شکست دی لیکن ٹیم پہلے کھیل کر صرف253 اسکور بناسکی تھی۔
کرک اگین تجزیہ سچ،ورلڈکپ 2023 کا دھماکہ دار اپ سیٹ ،کیویز فاتح
ویسے دونوں ممالک مجموعی طور پر 6 ون ڈے میچزکھیل چکے۔تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔گزشتہ سال 3 میچزکی سیریز میں پاکستان 2 میچز کلوز جیتا تھا،ایک میں 16 رنز اور دوسرے میں صرف 9 رنزکا فرق تھا۔
کرکٹ منتظمین نے اس ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ رکھا ہے۔کوالیفائر ایونٹ سے ویسٹ انڈیز نے آناتھا لیکن وہ باہر ہوگئی۔یوں 1992 ورلڈکپ اور 2019 ورلڈکپ کی طرح پاکستان کا اب بھی مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوتا لیکن اب اس کی جگہ لینے والی ڈچ ٹیم سے پڑا ہے۔