ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
Image by skysports
پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلش ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں 1200 کے قریب ٹیسٹ وکٹ لینے والے 2 بائولرز کو شامل کرلیا ہے۔ایڈیلیڈ کا ڈے نائٹ ٹیسٹ کل صبح جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔اس کے لئے انگلش اسکواڈ کے 12 پلیئرز کی لسٹ جاری کردی ہے۔
شاہین آفریدی کے طوفانی اوور نے پاکستان کو میچ جتوادیا،سیریز پر بھی قبضہ
انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ 632ٹیسٹ وکٹ لینے والے تجربہ کار بائولر جیمز اینڈرسن بھی شامل ہیں،انہیں برسبین کے پہلے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا تھا۔2018 کے آخری دورہ آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ کے ہی پنک بال ٹیسٹ میں اینڈرسن نے 48 رنزکے عوض 5 وکٹیں لی تھیں۔ان کے ساتھ دوسرے لیڈنگ وکٹ ٹیکر سٹورٹ براڈ بھی ہیں۔اگست سے اب تک انگلینڈ اسکواڈ سے باہر رہنے والے رائٹ ہینڈ پیسر 524 ٹیسٹ وکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
انگلینڈ نے پہلے میچ میں شامل مارک ووڈ کو ڈراپ کردیا ہے۔13 اوورز میں 100 سے زائد کی مار کھانے والے جیک لیچ شامل ہیں۔ادھر آسٹریلیا نے تو اپنی 11 رکنی ٹیم کی ہی رونمائی کردی ہے۔ان فٹ پیسر ہیزل ووڈ کو باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے۔جائے رچرڈ سن ان کی جگہ آئے ہیں۔باقی وہی ٹیم ہوگی جس نے برسبین کا پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے جیتا تھا۔ایشز کی یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہے۔آسٹریلیا کی پہلی سیریز ہے۔انگلنڈ ہوم میدانوں میں بھارت سے ایک سیریز میں 1-2 کے خسارے میں ہے۔یہ سیریز بھی ہارا تو فائنل کی دوڑ میں رہنامشکل ترین ہوجائے گا۔