کرک اگین ڈاٹ کام
بھارت کا منہ بند،آئی سی سی رینکنگ میں ڈرامائی موڑ بابر بچ گئے،شاہین میزائل بھی نمبر ون
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا مذاق اڑانے والے بھارتی میڈیا اور صحافیوں کے لئے خوفناک نیوز۔آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بائولنگ اور بیٹنگ میں پاکستان کا قبضہ۔پاکستان دونوں پوزیشن پر پہلے نمبر پر آگیا۔
آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ڈرامائی موڑ ،پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر ،بابر اعظم کی پوزیشن بال بال بچ گئی لیکن اب ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ان کو ہر قسم کے حالات میں سنچری کرنی ہوگی۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے مرحلے کے دوران آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔بابر اعظم تنزلی کے باوجود 2 پوائنٹس برتری سے نمبر ون ہی رہ گئے۔ان کے قریب ترین بھارت کے شبمان گل ہیں۔بابر کے 818 اور گل کے 816 پوائنٹس ہیں۔فاصلہ 2 کا ہی رہ گیا۔
بائولنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 656 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔