کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو ہٹانے کا 90 والا پلان تیار،کپتان ٹریپ میں آنے والے یا نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کاماحول اور پی سی بی منیجمنٹ سے معاملات ایسے کئے گئے کہ بابرا عظم کپتانی سے استعفیٰ دے دیں،اس حوالہ سے ہی مینڈٹ ہے۔ذکا اشرف نے یہ کام کرنا ہے۔اس 3 ماہ کے مینڈٹ میں انہوں نے دیئے گئے ٹاسک میں یہ بھی کرنا ہے کہ اگلے کپتان نامزد کرکے جانا ہے۔
جس نے مشورہ دیناہے،فون کرلے،انگلینڈ کوہرانے کا پلان سیٹ،کپتانی ٹھیک کررہا،بابر اعظم
انتہائی مصدقہ ذرائع سے کنفرم خبریں ہیں کہ بابرا عظم کو ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے استعفے کا کہا جائے گا،یہ براہ راست نہیں ہوگا۔یہ قریبی ساتھیوں کی مدد سے کہلوایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ میں بھی 90 کی دہائی والی سیاست ہے،وہی کہانی ہے اور وہی باتیں ہیں۔وہی انداز ہے اور وہی کھیل ہے۔
بابرا عظم کو ہٹانے کی ایک کوشش سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی کرچکے ہیں،ناکام ہوئے ہیں۔اب بھی یہ کھیل جاری ہے۔
پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل سے باہر ہوچکا ہے،کل آخری میچ انگلینڈ سے ہوگا۔اس کے بعد ٹیم پاکستان ہوگی،اگلادورہ آسٹریلیا کا ہے۔منظرنامہ تبدیل ہوگا۔
بابر اعظم کو کیا کرنا چاہئے۔
بابر اعظم خود سے استعفیٰ نہ دیں بلکہ کپتانی جاری رکھیں ،پی سی بی نے ہٹانا ہے تو خود سے ہٹادے،بات پھر بنے گی ورنہ نہیں۔اگر بابر اعظم نے استعفیٰ دینے کی غلطی کرنی ہے تو اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کرکے عوام کو حقائق بتائیں کہ گزشتہ 17 ماہ سے کیا چل رہا ہے۔