کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بریکنگ نیوز،سری لنکا کرکٹ رکنیت معطل،ہرقسم کی پابندی،آئی سی سی اعلان،پاکستان کانمبر ساتھ لگ گیا۔سری لنکا کرکٹ معطل۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سیاسی مداخلت پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کی بنایدی رکنیت معطل کردی ہے،اب سری لنکا کرکٹ بورڈ کسی بھی ملک کے خلاف کوئی سیریز نہیں کھیل سکتا،سکی گلوبل ایونٹ میں شرکت ممکن نہیں۔
پاکستان مین کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت پر بھی نگاہ ہے،کسی بھی وقت بڑ ااعلان ممکن ہے۔گزشتہ 17 ماہ مین 4 بار چیئرمین پی سی بی کا تقرر تشویشناک دیکھاگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی آئی سی سی کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔آئی سی سی بورڈ نے آج میٹنگ کی اور اس بات کا تعین کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، خاص طور پر اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس، ریگولیشن ایا انتظامیہ میں کوئی حکومتی مداخلت نہ ہو۔ سری لنکا میں کرکٹ معطلی کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔
پاکستان کرکٹ کے حالات خراب ہیں۔استعفیٰ دینے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت ملک کی سابقہ کرکٹ سے جڑی اہم شخصیات نے آئی سی سی تک اپنی آواز پہنچادی ہے۔پاکستان میں آنے والے مستقبل کا فیصلہ نئے انتخابات اور اسے متعلق آزاد حکومت،آزاد کرکٹ بورڈ اور غیرسیاسی شخصیت کی بطور چیئرمین پی سی بی نامزدگی تک ویٹنگ ایریا میں ہے۔