کولکتہ ،لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے ارد گردپاکستان کرکٹ میں گرینڈ آپریشن تیار،کپتان اور کوچز لپیٹ میں ،شعیب ملک کا حیران کن نام،مزید سرگرمیاں۔ بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر مکی أرتھر ،دیگر کوچز اور کپتان بابر اعظم سمیت متعدد چہرے خطرے میں ہیں ۔شعیب ملک انتہائی غیر متوقع رول میں سامنے آنے والے ہیں۔وقار یونس کو بھی پیشکش کردی گئی ہے۔عاقب جاوید اور شاہد آفریدی کے لئے بھی رول سیٹ ہوگئے ہیں۔یونس خان اور اظہر علی کو بھی سیٹ اپ میں لانے کا پروگرام بن گیا ہے۔
پی سی بی کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ مکی آرتھر سمیت پورا کوچنگ سٹاف ہوا کی نذر ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم آج تمام ہوگی۔کل ٹیم کی واپسی ہے اور 7 دن میں چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف چند سابق کرکٹرز سے ملاقات کریں گے۔اس کے بعد طے شدہ اعلانات ہونگے۔
حیران کن طور پر شعیب ملک کو ٹی 20 کپتان یا ٹی 20 کوچ بنائے جانے کا پروگرام ہے۔
بابر اعظم سے کپتانی مکمل طور پر لینے کا پلان ہے۔ٹیسٹ کپتان الگ ہوگا۔ٹی 20 کپتان الگ ہوگا اور ون ڈے کپتان الگ ہوگا۔اس کے لئے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نان ٹیکنیکل انداز میں چل رہا ہے۔
فروری تک ذکا اشرف کی زیر نگرانی کام کرنے والی پی سی بی منیجمنٹ کے پاس بڑی تقرریوں اور برطرفیوں کا اختیار نہیں ہے،اس کے باوجود سب تیاریاں ہیں۔
دیکھنا یہ ہوگا کہ پی سی بی ذکا اشرف کی عبوری مدت میں غیر اختیاری تبدیلیاں کرسکے گا یا نہیں اور ان کی اہمیت کیا ہوگی۔
دورہ آسٹریلیا بھی سر پر ہے۔مشکل دورہ ہوا کرتا ہے۔نیا سیٹ اپ پہلے ہی امتحان میں ناکامی کا خطرہ کیسے مول لے گا۔