کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ گنگولی کا پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا پیغام آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے کرتا دھرتا،سابق بھارتی کپتان،سابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کیلئے زبردست باتیں کی ہیں۔پاکستان کے نجی چینل اے آر وائی کے نمائندے شاہد ہاشمی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے پاس بڑا ٹیلنٹ ہے،ہمیشہ سے رہا ہے۔اب بھی ہے۔شاہین ،بابر اور رضوان ممتاز پلیئرز ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس ورلڈکپ میں نہیں چل سکی۔کوئی بات نہیں لیکن پاکستان میں کرکٹ سسٹم کی بہتری کی ضرورت ہے۔درست جگہ پر درست لوگ اور ٹیلنٹ آگے پیچھے کریں گے تو بھارت کی طرح پرفارمنس کریں گے۔
بابر اعظم دوران میچ برہم،سناڈالیں،وسیم اکرم کی پی سی بی پر تنقید،شعیب ملک کا معنی خیز دفاع
گنگولی نے مزید کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ کی کامیابی کا راز صرف آئی پی ایل نہیں ہے،وہ صرف پیسہ کمانے کیلئے ہے،پلیئرزبننے کیلئے ریڈ بال کرکٹ،4 روزہ یا 5 روزہ کرکٹ ہے،وسیم اکرم کی طرح ایک دن میں 25 سے 30 اوورز کرنے والے پلیئرز ہی بڑے بنتے ہیں،انضمام الحق فاسٹ بائولرز کو ایسے کھیلتے تھے جیسے کوئی سپیڈ ہی نہ ہو۔یہ ٹی20 سے نہیں آتا۔پاکستان کرکٹ نے ہر دور میں شاندار پلیئرز دیئے ہیں لیکن کرکٹ سسٹم بہتر کریں،نچلے درجہ کی کرکٹ کھیلنے والے کو معاشی سکیورٹی دیں تو بڑاٹیلنٹ آئے گا۔بھارت یہی کررہا ہے۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دو گروپس میں بھارت سے باہر ہوگی
ساروگنگولی نے وسیم اکرم کی تعریف کی۔معین خان کے سفید بالوں کو دیکھ کر کہا کہ کوئی رنگ کرلیا کرو۔بھارت کے دورہ پاکستان 2004 کی یاد کیا اور کہا کہ آج بھی اس دورے کی یادیں تازہ ہیں۔