لاہور 15 نومبر، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز ،کرک اگین
مکی آرتھر اینڈ کمپنی عہدوں سے فارغ ۔او ایس ڈی (چپڑاسی یا عضو معطل)بنادیئے گئے۔بابر اعظم تیکنیکی انداز میں باہر ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف اور بابراعظم کی ملاقات بدھ کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بابراعظم سے کہا گیا کہ وہ ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں البتہ انہیں وائٹ بال کی کپتانی سے ریلیز کیا جارہا ہے تاکہ وہ ایک فارمیٹ پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔
بابراعظم نے اپنی فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ دستبردار ہورہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بحیثیت کھلاڑی ان کو سپورٹ کرتا رہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابراعظم حقیقی معنوں میں ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھلاڑی کی حیثیت سے آگے بڑھتے رہیں وہ پاکستان کے چند بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔ وہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم ان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ ان کی بیٹنگ ان کی مہارت اور لگن کا ثبوت ہے۔ وہ موجودہ جنریشن کے لیے رول ماڈل ہیں ہم انہیں ایک عظم بیٹر کے طور پر بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔وہ کپتانی کے اضافی بوجھ کے بغیر اپنی بیٹنگ پر زیادہ موثر انداز میں توجہ رکھ سکتے ہیں تاکہ وہ اور عروج پر پہنچ سکیں۔ ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کا ساتھ جاری رکھیں گے۔
کوچنگ اسٹاف کے بارے میں اپ ڈیٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔